Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشتہار کے ساتھ نرخ بحال ہونگے، محکمہ کسٹم

ریاض۔۔۔۔سعودی کسٹم افسران نے واضح کیا کہ تعمیراتی سامان ، مرغیوں اور دودھ کے سابقہ نرخ بحال ہوجائیں گے۔ 9برس قبل 193اشیائے صرف کے جو نرخ تھے وہی واپس آجائیں گے۔ سعودی حکومت نے ان اشیاء پر سبسڈی مقررکی تھی اس کا دورانیہ مکمل ہوگیا۔ سعودی کسٹم کے ترجمان عیسیٰ العیسیٰ نے سبق کو بتایا کہ کسی بھی سامان سے کسٹم ڈیوٹی ختم نہیں کی گئی تھی۔ رعایت 3برس کیلئے تھی اس میں 3،3برس اضافہ ہوتا رہا۔ آخری توسیع 24ربیع الاول1438ھ کو ختم ہوگئی۔

شیئر: