Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب انتہا پسندوں کی مالی اعانت کبھی نہیں کرسکتا، الجبیر

پیرس .... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب انتہا پسندوں کی مالی اعانت کبھی نہیں کرسکتا۔ وہ فرانس میں بعض صدارتی امیدواروں کے ان دعووں کاجواب دے رہے تھے جن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب فرانس میں انتہا پسندوں کی مالی اعانت کررہاہے۔ الجبیر نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران کہی جانے والی باتوں پر تبصرہ نہیں کرسکتے البتہ اتنا ضرورکہیں گے کہ سعودی عرب کے حوالے سے غلط فہمی پائی جاتی ہے۔ پیرس میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ جب لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ سعودی انتہا پسندوں کی مالی اعانت کررہے ہیں تو ان سے سواال کرتا ہوں کہ اس کا ثبوت پیش کیا جائے۔ کوئی شخص بھی مالی اعانت کا ثبوت پیش نہیں کرسکتا۔ البتہ من گھڑت تصویر چسپاں کردی گئی ہے اور اسے حقیقت سمجھ لیا گیا ۔ الجبیر نے کہا کہ انتہا پسند مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پر قبضہ کرنے کے درپے ہیں۔ کچھ لوگوں کا یہ سمجھ لینا کہ ایسے عناصر کی مالی اعانت کرینگے جو ہمارے قتل کے درپے ہیں ناقابل فہم ہے۔ اگر اس دعوے کو درست مان لیا جائے تو اسکا مطلب یہ ہوگا کہ یا تو ہم سادہ لوح ہیں یا ذہانت سے ہمارا کوئی رشتہ ناتہ نہیں۔واضح رہے کہ فرانس کے صدارتی امیدوا انتخابی مہم کے دوران سعودی عرب کے خلاف الزام تراشی کررہے ہیں۔

شیئر: