Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین اوپن، ثانیہ مرزا جیت گئیں

میلبورن... آسٹریلیا میںجاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا اوپن کے تیسرے دن ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ڈبلز مقابلوں میں پہلے راونڈ کا میچ جیتنے میں کامیاب ہوگئیں ۔سابق چیمپیئن راجر فیڈر ر اور عالمی نمبر ون اینڈی مرے بھی کامیابیوں کے بعد تیسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔ ثانیہ مرزا جمہوریہ چیک کی بابرا اسٹریکووا کے ساتھ جوڑی بناکر کھیلتے ہوئے برطانیہ کی جوسیلین روئے اور اینا اسمتھ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں۔ دونوں نے یہ میچ 6-3 اور 6-1 سے جیتا۔ راجرفیڈرر نے اپنے امریکی حریف نوح روبن کو شکست سے دوچار کرکے تیسرے راونڈ تک رسائی حاصل کی۔ فیڈرر نے یہ میچ ابتدائی سیٹ ہارنے کے بعد کھیل میں واپس آتے ہوئے اپنے نام کیا۔ فیڈرر پہلا سیٹس 7-5 سے ہار گئے تھے تاہم انہوں نے اگلے دونوں سیٹس 6-3 اور 7-6 سے جیت لئے۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے جو ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ بھی ہیں روسی کھلاڑی آندرے روبلیف کو شکست دے کر اگلے راونڈ میں پہنچے ۔ اینڈی مرے نے میچ 6-3 ، 6-0 اور 6-2 سے جیتا۔ عالمی نمبر ون اور ٹاپ سیڈ دفاعی چیمپیئن جرمنی کی انجلک کربر نے ہم وطن کیرینا وٹ ہاف کو شکست دے کر فتوحات کا سلسلہ آگے بڑھایا۔ کربر نے 6-2 ، 6-7 اور 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔ امریکہ کی وینس ولیمز اسپین کی گاربین موگوروزا، روس کی سویٹلانا کوزنیٹ سووا، سوئٹزرلینڈ کے اسٹینی سلاسووارنکا، جاپان کے کائی نیشی کوری، سربیا کی جیلانا جانکووچ ، مینز ڈبلز مقابلوں میں ہند کے روہن بوپنا اپنے ساتھی کھلاڑی پیبلو کوئیواس کے ساتھ دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے۔ مینز سنگلز میں تیونس کے مالک جزائری بھی فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

شیئر: