Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرا ون ڈے ،پاکستان کی فاتح ٹیم برقرار

پرتھ.... پاکستان کرکٹ بورڈ اور ٹور سلیکشن کمیٹی نے تیسرے ون ڈے کیلئے دوسرا میچ جیتنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔ قائم مقام کپتان محمد حفیظ کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے دوسرا ون ڈے 6 وکٹوں سے جیت کر سیریز برابر کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ محمد حفیظ آج بھی اسی اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ دریں اثنا آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ۔ پیٹرز ہینڈکومپ کیریئر کاپہلا ون ڈے کھیلیں گے۔ انہیں زخمی آل راونڈر مچل مارش کی جگہ کھیلنے کا موقع دیا جارہا ہے۔ پیٹرہینڈز کومپ نے جنوبی افریقہ کے بعد پاکستان کیخلاف بھی ٹیسٹ سیریز کے دوران شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 2 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں بنانے میںکامیاب رہے۔ آسٹریلوی کوچ ڈیرن لیہمن نے کہا کہ4 اسپیشلسٹ بیٹسمینوں کی ضرورت ہے۔ ہینڈزکومپ اس حوالے سے توقعات پر پورا اتر سکتے ہیں۔ انہوں نے سڈنی ٹیسٹ ون ڈے کا انداز میں کھیلا اور ان کے پاس بعض ایسے شاٹس ہیں جو ہمارے کام آسکتے ہیں۔ سلیکٹرز نے فاسٹ بولر ویلی اسٹینلیک کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا ہے جو مچل اسٹارک کو آرام کا موقع دیئے جانے کے بعد ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ انجری کا شکار ہونے والے کرس لین سیریز کے باقی میچوں سے باہر ہوچکے ہیں ۔ 

شیئر: