Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماجوادی کا داغداروں کو ٹکٹ دینے سے انکار

لکھنو...سماج وادی پارٹی نے کہا ہے کہ داغداروں کو ٹکٹ نہیںملے گا۔ پارٹی کے ریاستی صدر نریش اتم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امن منی ترپاٹھی جن پر اپنی اہلیہ کے قتل کا مقدمہ چل رہا ہے نیز کانپور سے محمد عتیق کو ٹکٹ ہرگز نہیں دیا جائے گا۔ مختار انصاری و دیگر افراد کے سلسلہ میں جلد فیصلہ ہوجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ سماج وادی پارٹی صاف شفاف شبیہ والوںکو ہی الیکشن میں اتارے گی۔ کانگریس آر ایل ڈی اور اپنا دل و پیس پارٹی کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کے سلسلہ میںکہا کہ کانگریس سے بات طے ہوچکی ہے اس کا اعلان ہونے والا ہے ۔ دیگر پارٹیوں سے بھی گفتگو جاری ہے۔

 

شیئر: