Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سائیکل سوار 80 دن میں 8 ممالک کا چکر لگائے گا

  ریاض.... سائیکل پر دنیا کے 8 ملکوں کا چکر لگانے والا سعودی ممبئی سے انڈونیشیا کےلئے روانہ ہو گیا ۔ 37 سالہ عمر نے 17 دسمبر کو ممبئی میں سعودی سفارت خانے سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا ۔ اسکا کہنا ہے کہ سائیکل پر سفر کرنے کا مقصد انسانی اعضاءکو عطیہ کرنے کی ترغیب دینا ہے تاکہ ان اعضاءسے وہ افراد مستفیض ہو ں جو معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبو ر ہیں ۔ عمر نے مزید کہا کہ وہ 80 دن میں 8 ممالک کا چکر لگائے گا ۔ ممبئی سے پہلا اسٹاپ انڈویشیا کا ہو گا ۔ وہاں سے ملائیشیا ، کمبوڈیا، لاوس ، ویتنام ، چین اور ہانگ کانگ میں مہم ختم ہو گی۔ عمر یومیہ 12 گھنٹے سفر کرتا ہے ۔ دوران سفر وہ ہلکی خوراک استعمال کرتا ہے تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال سے دوچار نہ ہو۔ 
 

شیئر: