Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ:بس کو حادثہ،5 افرادجاں بحق

  مدینہ منورہ.... المناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہو گئے ۔ زخمیو ںکو مختلف اسپتالوں میں علاج کے لئے پہنچا دیا گیا ۔ المدینہ اخبار کے مطابق مدینہ حادثہ منورہ سے 130 کلو میٹر دو ر وادی الفرع میں پیش آیا ۔ معتمرین کو لیکر جانے والی بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی ۔ بس میں 13 افراد سوار تھے جن کا تعلق یورپی ملک سے بتایا جاتا ہے ۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفا ع کے متعدد یونٹس جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں ایمبولینسو ں کے ذریعے مختلف اسپتالو ں میں پہنچانا شروع کیا ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ حادثے میں 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 3کی حالت نازک ہے جبکہ 3 کی حالت قدرے کم اور 2 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں ۔ زخمیو ںمیں سے 3 کو وادی الفرع جبکہ 5 کو مدینہ منورہ کے مختلف اسپتالو ںمیں پہنچا دیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کو سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ۔ حادثہ کا شکار ہونے والوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ تمام افراد اصل میں ایشیائی ہیں جن کے پاسپورٹ یورپی ملک کے بتائے جاتے ہیں ۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کے بارے میں مزید تفصیلات کا علم نہیں ہو سکا۔ 

شیئر: