Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ایگزیکٹو گروپ انتخابات:ذوالقر نین صدر منتخب

 
 انتخابات میں ذوالقرنین علی خان کو آئندہ 2 برس کےلئے صدر منتخب کر لیا گیا
 
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) پاکستان ایگزیکٹیو گروپ کے انتخابات میں ذوالقرنین علی خان کو آئندہ 2 برس کےلئے صدر منتخب کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ای جی کے ممبران کا اجلاس ہوا جس میں چیئر مین اور دیگر عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ۔ گروپ کی جانب سے جاری کئے جانے والے عہدیداروں کی فہرست کے مطابق ذوالقرنین علی خان صدر ۔ ڈاکٹر مبشر شیخ نائب صدر ، خالد حامد کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا ۔ پاکستان ایگزیکٹیوگروپ کے سابق صدر تالپور نے نئے منتخب ہونے والے صدر ذوالقرنین علی خان کو صدارت کا چارج دیا۔ گروپ کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے ممبران میں منیر گوندل ، حنیف ستار اور طارق اصغر شامل ہیں ۔ 

شیئر: