Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باپ اور بیٹا میٹرک کے امتحان میں شریک

  بیشہ.... میٹرک کے امتحان میں باپ ، بیٹا ایک ساتھ پرچہ دینے پہنچ گئے ۔ 45 سالہ ناصر ماضی میں مصروفیات کی وجہ سے تعلیم کا سلسلہ ترک کر چکا تھا ۔بیٹے کی ترغیب دلانے پر دوبارہ پڑھنا شروع کیا ۔ مقامی نیوز ویب سائٹ کے مطابق بیشہ کمشنری کے جنوب میں ایک امتحانی مرکز میں اس وقت صورتحال کافی دلچسپ ہو گئی جب ناصر نامی سعودی شہری اپنے بیٹے کے ساتھ امتحانی مرکز میں داخل ہو ا جہاں اس کے بیٹے کے دوست بھی موجود تھے جو اپنے ساتھی کے والد کو امتحانی مرکز میں دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ ناصر کا کہنا تھا کہ ماضی میں بعض دشواریوں کے باعث تعلیمی سلسلہ کو خیر باد کہہ کر کسب معاش میں مصروف ہو گیا جس کی وجہ سے اس کی تعلیم ادھوری رہ گئی ۔ اب جب معاشی حالت بہتر ہوئی ہے تو از سرنو تعلیم کے منقطع سلسلہ کو دوبارہ جوڑلیا ۔ ناصر کے بیٹے کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے والد نے تعلیم کے سلسلے کو بحال کیا ۔ وہ زیادہ وقت پڑھائی کو دیتے ہیں ۔ 

شیئر: