Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعت اور شرک کی معافی نہیں، مولانا یوسف پسروری

 
 وہی کام کریں جسے صحابہ کرام نے بتایا اور اپنی زندگی کا مقصد بنایا،ادارہ جالیات دعوة و ارشادشعبہ اردو شمال کے تحت تقریب کا انعقاد 
 
ام علی بڈانی۔ طائف
 
ادارہ جالیات دعوة و ارشاد،شعبہ اردو شمال کی جانب سے عزیزیہ مرکزمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پسرور سے آئے ہوئے مولانا یوسف پسروری مہمان خصوصی تھے۔ صدارت شیخ رحمت اللہ باری نے کی۔ چوہدری غلام سرور ، غلام مصطفی عامر، مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے رہنما راجہ محمد ریاض چوہدری سرفراز احمد، عمران بھٹی، افتخار احمد وٹو، مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما منصور عزیز قریشی، مولانا ڈاکٹر فیاض احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں پاکستانی، ہندوستانی اور بنگلہ دیشی اور دیگر ممالک کی اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ مولانا محمد یوسف پسروری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ کی نبوت کے بعد سلسلہ نبوت ختم ہوچکا ۔ اب یہ امت اور علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ توحید ،کلمہ حق اور صحیح عقیدے کی آواز بلند کریں۔ اللہ تعالیٰ چاہیں تو ہر گناہ معاف فرما سکتے ہیں مگر بدعت اور شرک کی کوئی معافی نہیں۔ ہمیں چاہئے کہ اپنا عقیدہ ٹھیک کریں، صحیح معنوں میں دین اور اسلام کو سمجھیں۔ وہی کام کریں جو آپ نے صحابہ کرام کو بتایا اور انہوں نے کرکے دکھایا۔ من گھڑت دین اور عقیدے کو پرکھنا چاہئے۔ وہی کام کریں جسے صحابہ کرام نے بتایا اور اپنی زندگی کا مقصد بنایا۔
******
 

شیئر: