Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اطالوی پولیس افسر،حقیقی زندگی میں شارلا ک ہولمز

روم ...اٹلی میںپولیس فورس 36سال قبل وفات پاجانے والے منفرد سراغرساں گیسپی ڈوسی کی کامیابیوں سے فائدہ اٹھانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔”شارلاک ہو لمز“ کے معروف برطانوی سراغرساں ڈرامے سے تشبیہ دیئے جانے والے گیسپی ڈوسی بیک وقت ایک اداکار،شاعر اور جاسوس تھا۔ ڈوسی کی منفرد اور پراسرار شخصیت پر تحقیق کرنے والے محکمہ کے سربراہ نے بتایا کہ ڈوسی نے ایک مبلغ ،بینکر ،جرمن ڈاکٹر حتیٰ کے چیک آرمی کے اہلکار کے طور پر بھیس بدل کر کام کیا۔اس نے ایک ٹانگ سے معذور ہونے کی بھی اداکاری کی۔ڈوسی بطور اسٹیج اداکار اپنے کیئرئر کاآغاز کرنا چاہتا تھا تاہم وہ پولیس افسر بن گیا۔پولیس افسران اس کی اداکاری کو دیکھ کر بھانپ گئے کہ وہ بہترین جاسوس ثابت ہوسکتا ہے۔ اطالوی”شارلاک“ نے اپنی جاسوسی کےلئے مختلف بھیس بدلے۔وہ 4 مکمل شناخت کے ساتھ زندہ رہا جبکہ 17مختلف شناخت رکھتا تھا۔1922ءمیں شاعر اور سیاستدان جبرائیل ڈی اینزو کی بالکونی سے گر کر موت ہوگئی تھی ۔ ڈوسی نے ثابت کیا کہ یہ حادثہ ہے کوئی سیاسی قتل نہیں۔

شیئر: