Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں بے روز گاری کم ہو گئی

لندن... برطانیہ میں بریگزٹ کے بعد بیروزگاروں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ لوگوںکی انفرادی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ملکی معیشت پر نظر رکھنے والے ادارے کے اعدادوشمار میں ظاہر کیاگیا کہ بریگزٹ کے فیصلے کے بعد سے برطانیہ کی معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔گزشتہ سال نومبر کے چوتھائی حصے میں بیرزگار افراد کی تعداد1.6ملین رہی جو گزشتہ 3ماہ کے مقابلے میں52ہزر کم ہے جبکہ 2006ءسے اب تک کم ترین ہے۔74.5فیصد افراد برسرروزگار ہیں جو ریکارڈ ہے۔اوسطاً آمدنی 2.8فیصد تک بڑھی ہے جبکہ یہ گزشتہ ماہ میں 0.2فیصد تھی۔رپورٹ میں کہاگیا کہ ملک میں بیروزگاری کیخلاف جاری مہم کے دوران 2017ءمیں مزید کامیابیاں ملنے کی توقع ہیں۔کہ بیروزگار کی شرح 11سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔مرتب کردہ رپورٹ میں طلبہ ،خاندان کے سربراہوں اور دیگر سطح کے افراد کو بھی سامنے رکھاگیا ہے۔

شیئر: