Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمارٹ فون ایپ فیل، ڈرائیور صحراءمیں پھنس گیا

  لاس ویگاس..... ایک ڈرائیور قریبی صحرائی علاقے میں اس وجہ سے پھنس کر رہ گیا کہ کار میں لگا اسمارٹ فون ایپ اچانک بند ہوگیا اور کام کرنا چھوڑ دیا۔ ڈرائیور نے اپنی کمپنی کے بلند بانگ دعووں پر یقین کرتے ہوئے کار کی چابی گھر ہی میں چھوڑ دی تھی اسے یقین تھا کہ اسمارٹ فون ایپ سے کام چل جائیگا۔ اسمارٹ فونز پر فراہم کی گئی اس سہولت کا حصول آئی فونز اور اینڈرائیڈ کے ذریعے ممکن ہے اسکے ذریعے گاڑی کو چابی کے بغیر بھی کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے مگر موبائل فون ایپ فیل ہونے پر ڈرائیور کیلئے گاڑی کا انجن کھول کر گاڑی چلانا ناممکن ہوگیا تھا۔ دوسری متبادل سہولتوںو کے باوجود انسان کو کار کی چابی ہمیشہ اپنے پاس رکھن چاہئے۔ 
 

شیئر: