Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمبولینس کیلئے گاڑیوں کا شور کم کرنے کی ٹیکنالوجی

  اسٹاکہوم .... دنیا کے دوسرے علاقوں کی طرح ایمبولینس اور ایمرجنسی سروس کے لئے کام کرنے والی گاڑیوں کو وقت ضرورت تیز رفتاری کے ساتھ اپنی منزل تک پہنچنے میں جہاں ٹریفک کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے وہیں ان گاڑیوں میں موجود مریضوں اور بیمار افراد کے لئے آس پاس کی گاڑیوں کا شور بھی انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے اور اس آواز کو فوراً بند کرنے کی کوئی صورت نہیں ہوتی۔ اخلاقی تقاضے اتنے کمزور ہوچکے ہیں کہ اب پہلے زمانے کی طرح لوگ ایمبولینسوں کو راستہ نہیں دیتے۔ راستہ لینے کیلئے ان گاڑیو ںپر لگے ہوٹر سے مدد لینا پڑتی ہے جس سے بھی شور پیدا ہوتا ہے ۔ ایک اور شور آس پاس کی گاڑیوں کے ہارن اور اندر بجنے والے میوزک بھی کانوں کو برے لگتے ہیں۔ جب عام آدمی کو یہ آوازیں اچھی نہیں لگتیں تو مریض اور پریشان حال شخص اسے کیسے برداشت اور گوارا کرسکتا ہے۔ اسی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مقامی کے ٹی ایچ رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طالب علموں کی ایک ٹیم نے ایوام سسٹم نامی ٹیکنالوجی ایجاد کی ہے۔ جسے اب تجرباتی طور پر مختلف گاڑیوں میں لگایا جارہا ہے۔ یہ تجربہ کامیاب ثابت ہواتو ملک بھر میں دستور العمل بن جائیگا۔ لوگوں میں شعور بھی بیدار ہوگا۔ وہ خود بھی اپنی گاڑیوں میں پیدا ہونے والے شور اور تیز موسیقی کو بند کردیں گے۔
 

شیئر: