Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر اوباما کا نریندر مودی سے رابطہ

نئی دہلی ...امریکی صدر اوباما نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو الوداعی ٹیلی فون کیا ہے۔ اوباما نے دونوں ملکوںکے تعلقات مضبوط بنانے کی کوششوں میں ساتھ دینے پر مودی کا شکریہ ادا کیا ۔ہند ،امریکہ تعلقات میں جامع پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔ہندوستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ بدھ کی رات صدر اوباما نے ٹیلی فون کیا ۔اس موقع پر مودی نے ا سٹریٹیجک پارٹنر شپ بالخصوص دفاعی اشتراک کے لئے صدر اوباما کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ اوباما اور مودی کی پہلی ملاقات 2014 میں وہائٹ ہاو¿س میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں رہنما 8 مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں۔صدر اوباما نے 2015 میں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر بھی شرکت کی تھی۔

شیئر: