Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایان علی کیس کے فیصلے پر عملدرآمد معطل

کراچی ...سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے اپنے ہی فیصلے پر عملدرآمد روک دیا ۔ اس سے قبل ہائیکورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ نے ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ10 دن تک معطل کردیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں وفاق کو مہلت دینے کی درخواست بھی منظور کرلی گئی ۔سندھ ہائیکورٹ میں ایان علی کے ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس احمد علی شیخ نے فیصلہ سنایا۔فیصلے پر جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس کے کے آغا کے درمیان اختلاف پیدا ہوا۔اس معاملے پر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کو ریفری جج مقرر کیا گیا ۔ ریفری جج نے جسٹس کے کے آغا کے فیصلے سے اتفاق کیا اور ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کی حمایت کی۔

شیئر: