Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگرد تنظیم سے وابستگی ،3افراد کو سزا

ابوظبی۔۔۔۔متحدہ عرب امارات نے کی۔ وفاقی سپریم کورٹ نے دہشتگرد تنظیم سے وابستگی کا جرم ثابت ہوجانے پر 2اماراتیوں کو 5برس اور ایک عرب شہری کو 3برس قید کی سزا سنادی۔ اماراتی خبر رساں ایجنسی وام نے بتایا کہ وفاقی عدالت نے 2اماراتی اور ایک عرب شہری کو دہشتگردتنظیم سے تعلق کا مجرم قراردیدیا۔ اماراتی شہری کو 5برس قید اور 10لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی اس کے قبضے برآمد ہونیوالے آلات ضبط کرکے تلف کرنے کا حکم جاری کیا۔ دوسرے امارات شہری کو ایک برس قید کی سزا سنائی گئی۔ عرب شہری کو 3برس قید اور بعدازاں امارات سے بیدخلی کا حکم دیا گیا۔

شیئر: