Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: تجارتی و سیاحتی مراکز میں 2لاکھ کیمرے

دبئی ۔۔۔۔۔دبئی میں شہری دفاع کے عہدیدار علی المطوع نے بتایا کہ دبئی میں آگ بجھانے والا پہلا موبائل سمندری مرکز قائم کردیا گیا۔جو جدید ترین آلات سے آراستہ ہے۔دبئی کے تجارتی و سیاحتی مراکز میں 2لاکھ کیمرے نصب ہیں۔بینکوں ، ہوٹلوں اور تجارتی مراکز میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔ مستقبل میں اسپتالوں اور پولی کلینکس میں بھی کیمرے نصب ہونگے۔ امارات قانون کے بموجب تمام عمارتوںمیں کیمروں کی تنصیب لازم ہے۔ تاہم 23ہزار پرانی عمارتوں کودائرے میں لانے کیلئے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

شیئر: