Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبات نے گاڑی کو حادثے سے بچالیا

جموم۔۔۔۔2سعودی طالبات اشواق بخش اور فاطمہ الصعب نے ہمت اور حوصلہ مندی کا مظاہرہ کرکے 55سہیلیوں کو خطرناک انجام سے بچا لیا۔ 57طالبات الجموم کمشنری میں طالبات کے اسکول سے گھر واپس جارہی تھیں۔ اچانک بس ڈرائیورذیابیطس کے اثر سے بیہوش ہوگیاجس سے گاڑی سڑک سے ہٹ کر پارکنگ کھمبے سے ٹکراگئی اس کے باوجود شاہرا ہ پر چلتی رہی۔ یہ دیکھ کر دونوں طالبات نے ہمت کامظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی روک کر اس کا رخ تبدیل کردیا۔

شیئر: