Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر: خلیجی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی پیشکش

قاہرہ۔۔۔۔۔مصر کے معاون وزیر آبادکاری خالد عباس نے اعلان کیا کہ جلد ہی خلیجی سرمایہ کاروں کو مصر کے نجی اداروں کی شراکت سے ہاؤسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کریگی۔ اس کا مقصد زر مبادلہ حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے جائدادوں میں سرمایہ لگانے والی مصری کمپنیوں سے کہا کہ خلیجی ممالک کی کمپنیوں سے معاہدے کرکے زر مبادلہ لانے کا اہتمام کرے۔ عباس کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے 1400ارب پونڈ کی آمدنی متوقع ہے۔ 3ماہ میں یہ کام انجام دیا جائے گا اس کی بدولت زمینوں کی قیمتیں بڑھیں گی۔ خلیجی سرمایہ کار مصر میں مکانات اور عمارتوں کے منصوبوں میں حصہ لیکر خود بھی منافع کماسکیںگے۔

شیئر: