Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران میں آتشزدگی، عمارت منہدم، 30 ہلاک

تہران...ایران کے دارالحکومت تہران میں 17 منزلہ عمارت آگ لگنے کے بعد منہدم ہوگئی۔ 30 فائرفائٹرز کی ہلاکت کا خدشہ ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ تہران کے مرکزی علاقے میں 17 منزلہ کمرشل عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فائر فائٹرز کی بڑی تعداد نے موقع پر پہنچ کرآگ بجھانے کی کوشش شروع کردی۔ اسی دوران اچانک عمارت زمین بوس ہوگئی۔ عینی شاہدین نے بتایا بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ ان میں فائر فائٹرز شامل ہیں۔ فائر بریگیڈ کے ترجمان نے بتایا کہ 17 منزلہ عمارت 1960 میں تعمیر ہوئی تھی اس میں شاپنگ مال اور کپڑے کی ورکشاپس قائم تھیں۔ عمارت کی مخدوش حالت کو دیکھتے ہوئے کئی مرتبہ انتباہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

شیئر: