Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم دنگل نے 720کروڑ روپے کما لئے

نئی دہلی....بالی وڈ اسٹار عامر خان کی فلم ”دنگل“نے اوورسیز سمیت 720 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ۔ نتیش تیواری کی ہدایت میں بنی عامر کی فلم ”دنگل“ 23 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم ہریانہ کے سابق پہلوان مہاویر سنگھ فوگاٹ کی زندگی پر مبنی ہے۔ عامر نے مہاویر سنگھ فوگاٹ کا کردار نبھایا ہے ۔ باکس آفس پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق فلم نے نمائش کے پہلے ہفتے کے دوران 197 کروڑ روپے کی آمدنی کرلی تھی۔ ”دنگل“ نے باکس آفس پر اب بھی دھوم مچارکھی ہے۔ یہ فلم ملک میں 522کروڑ روپے اور بیرون ملک 198 کروڑ روپے کماچکی ہے۔بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم” پی کے “ ہے جس نے 792 کروڑ کی کمائی کی تھی۔

شیئر: