Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختصر ٹیکسٹ آئی فونز کو ناکارہ بناسکتا ہے

  نیویارک ...... ہیکنگ ایک بڑا آرٹ ہے جسے مختلف واقعات کے بعد جرائم کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ یہ بہت ہی مشکل کام ہے جسے انجام دینے میں گھنٹوں صرف ہوتے ہیں ۔لوگوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔ ہیکنگ کے بعد ہیکرز ان کو مختلف جائز اور ناجائز کاموں میں استعمال کرتے ہیں۔ایک ہیکر نے بتایا ہے کہ3مختلف کیریکٹرز کے حامل پیغامات ٹیکسٹ کرکے کسی بھی آئی فون کو کچھ دیر کے لئے ناکارہ بنایا جاسکتا ہے۔ اس ہیکر نے اپنی مہارت کا نہ صرف دعویٰ ہی نہیں کیا بلکہ اس حوالے سے تصویر بھی جاری کی ہے۔ جب کسی آئی فون پر ایسا ٹیکسٹ بھیجا جاتا ہے تو وہ کم از کم ایک منٹ کیلئے کسی کام کا نہیں رہتا اور صارف کو کئی منٹ تک اسے اسٹارٹ کرنے میں جدوجہد صر ف کرنا پڑتی ہے۔ جن 3 کیریکٹرز کو اس میں معمول بنانے کی بات کی گئی ہے اس میں سفید رنگ کا ایک فلیٹ ایموجی اور (لیٹر او) کے علاوہ قوس قزح کے رنگ کا ایموجی شامل ہے۔

شیئر: