Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دلہن ٹریکٹر پر ، بارات ٹرکوں پر

  آئرلینڈ..... آئرلینڈ میں ایک دلہن ٹریکٹر پر سوار ہوکر شادی کےلئے پہنچی ۔ایشلنگ گراہم نے بہت پہلے فیصلہ کرلیاتھا کہ وہ شادی پر ٹریکٹر پر سوار ہوکر ہال پہنچی گی۔ایشلنگ نے بتایا کہ جب عروسی لباس پہن رہی تھی تو ٹریکٹروں کی آواز سنی جلدی سے لباس زیب تن کیا اور ٹریکٹر دیکھنے باہر چلی گئی۔ کسی دلہن کو ٹریکٹر پر سفر کرنا حیران کن تو لگ سکتا ہے مگر ایشلنگ نے اس کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی ۔ وہ 8 سال کی عمر سے یہ خواب دیکھ رہی تھیں۔ان کے بقول زراعت سے وابستہ خاندان سے تعلق رکھتی ہوں اور بچپن سے ٹریکٹر چلا رہی ہوں۔ مجھے اس سواری سے محبت ہے تو فیصلہ کیا تھا کہ جب بھی شادی کروں گی تو ٹریکٹر پر سوار ہوکر جاﺅں گی ۔دلہن کے والد نے بیٹی کو ٹریکٹر پر سوار کراکے شادی کی تقریب کے مقام پر پہنچایا۔دوسری جانب ایشلنگ کے شوہر مارک بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے اور وہ بڑے ٹرکوں پر بارات کو لے کر آئے۔

شیئر: