Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک پارلیمنٹ میں خواتین ارکان گتھم گتھا

انقرہ ..... ترک پارلیمنٹ میں خواتین ارکان گتھم گتھا ہوگئیں۔ ایک دوسرے کو تھپڑ مارے اور بال نوچے۔ ہنگامہ آرائی اسو قت شروع ہوئی جب اپوزیشن ارکان نے متنارعہ آئینی ترامیم کے معاملے پر بحث رکوانے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن خاتون ارکان نے ہنگامہ آرائی شروع کردی اور احتجاج کیا۔ ٹی وی فوٹیج میں دکھایاگیا ہے کہ کرد نواز پارٹی کی ڈپٹی اسپیکر کو اسپتال لیجایا گیا۔ انہیں ہنگامہ آرائی کے دوران سینے پر لات لگی تھی۔ اپوزیشن کی معذور رکن اسمبلی نے ترک اخبار سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ حکمراں جماعت کے ارکان نے انہیں دھکے دیئے اور بالوں سے کھینچا۔ واضح رہے کہ آئین میں ترامیم کے ذریعے ترک صدر کو مزید اختیارات مل گئے ہیں۔

شیئر: