Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارہ رن وے سے برف میں دھنس گیا

ٹوکیو ..... جاپان کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران مسافر بردار طیارہ رن وے سے پھسل کر برف کے بڑے انبار میں جاگھسا۔ طیارے پر 25 مسافر سوار تھے کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ سے قبل علاقے میں زبردست برفباری ہوئی تھی ، پورا ایئرپورٹ برف میں ڈھک گیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ رن وے سے پھسل کر تقریباً 60 میٹر دور چلا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس وقت رن وے پر برف تھی یا نہیں۔ حادثہ کے بعد مسافروں کو طیارے سے اتار کر بس کے ذریعے ٹرمینل پہنچا دیاگیا۔ 

شیئر: