Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عجیب و غریب بیماری، انڈونیشی خاتون تختے کی طرح سخت

جکارتہ ..... انڈونیشیا میں انتہائی عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہوجانے والی خاتون کسی تختے کی طرح سخت ہوگئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق 35 سالہ سلامی کا بدن بے لچک ہوکر تن گیا ہے جس سے اسکی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔ وسطی جاوا میں رہنے والی اس خاتون کی دیکھ بھال اسکی 90 سالہ دادی کررہی ہے۔ مقامی زبان میں اس بیماری کو بانس والی ریڑھ کہا جارہا ہے۔ انڈونیشی محکمہ صحت کے مطابق اسکی حالت اتنی خراب ہوگئی ہے کہ کسی کی سمجھ میں نہ تو اسکا مرض آرہا ہے اور نہ اسکا علاج ۔ گزشتہ 10 برسوں سے وہ اسی اذیت ناک کیفیت سے دوچار ہے ۔ خاتون کیلئے اٹھنا بیٹھنا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے۔ تاہم چلنے کیلئے اسے چھڑی کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بیماری اس وقت لاحق ہوتی ہے جب ریڑھ کی ہڈی اور اسکے آس پاس کے عضلات بالکل اکڑ جاتے ہیں۔ شروع شروع میں ایسے مریضوں کو پیٹھ میں تکلیف اور زبردست تھکن کا احساس ہوتا ہے ۔ یہ کیفیت عام طور پر یا تو کسی کارگر دوا ، ورزش یا فزیو تھراپی سے اچھی ہو جاتی ہے۔ 

شیئر: