Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بندر کارپینٹر کی طرح لکڑی کاٹنے لگا

لندن .... بی بی سی تازہ وائلڈ لائف دستاویزی فلم میں ناقابل یقین مناظر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ دستاویزی فلم کی عکس بندی مختلف جانوروں کی شکل میں روبوٹ میں نصب خفیہ کیمروں کی مدد سے کی گئی ہے۔ ایک دلچسپ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ اورنگٹان نسل کا بندر آری سے درخت کی شاخیںکاٹنے میں مصروف ہے۔ بندر کو درخت کی شاخ کو ٹانگ کے نیچے دبا کر کاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ دستاویزی فلم کے مطابق بندر نے قریبی علاقے میں ایک کارپینٹر کو اسی طرح لکڑی کاٹتے دیکھا تھا۔ ایک دوسری فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بندریا درخت کی شاخوں کو صابن کی طرح استعمال کررہی ہے۔ اس نے بھی دریا کے کنارے مقامی باشندوں کو ایسا کرتے دیکھا تھا۔ دستاویزی فلم میں گلہری اور دیگر جانوروں کے بھی ناقابل یقین مناظر کی فلمبندی کی گئی ہے۔
 

شیئر: