Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوںنے اسلحہ اسمگلنگ کیلئے جہاز پر قبضے کی کوشش کی ، مراکشی تاجر

<p>رباط۔۔۔۔۔مراکش کے سرمایہ کار نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ایران سے اسلحہ اور میزائل اسمگل کرنے کیلئے اس کے جہاز پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔مراکشی جریدے &rsquo;&rsquo;الصباح&lsquo;&lsquo;کے مطابق مراکشی سرمایہ کار محمد اولحسن نے 17جنوری کو حکام سے مدد طلب کی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ یمن کے معزول صدر اور حوثی ملیشیا کیلئے منشیات اور اسلحہ اسمگل کرنیوالا بین الاقوامی گروہ اس کے پیچھے پڑا ہے۔ حوثیوں کی مددسے انکار پر حاتم الحطیمی کے چچا کا بیٹامیرے قتل کے درپے ہے۔ اسے یمن کا طاقتور ترین شخص مانا جاتا ہے ۔ جی پی ایس کے ذریعے جنوبی افریقہ کے ساحل پر جہاز کی نشاندہی کی گئی جو یمن آرہا تھا ۔ جہاز کا عملہ بھی ملاہواتھا۔بین الاقوامی گروہ کے عناصر 100ملین ڈالرکو قانونی شکل دینے اورمنشیات و اسلحہ پر مشتمل ٹینکر جہاز پر لادنے کی کوشش کررہے تھے۔</p>

شیئر: