Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں اساتذہ کیلئے عربی کے تربیتی کورس

ریاض۔۔۔۔کنگ عبداللہ سینٹر برائے عربی لغت جلد کلکتہ میں واقع جامعہ عالیہ میں عربی سکھانے والے اساتذہ کیلئے تربیتی کورس کا بندوبست کریگا۔کنگ عبداللہ سینٹرہندوستان میں’’ عربی زبان کا مہینہ‘‘پروگرام چلا رہا ہے۔اس کے منتظم ڈاکٹر محمد البشری ہیں۔ کنگ عبداللہ سینٹر ،کیرالہ کی کالی کٹ یونیورسٹی میں اسی طرح کا پروگرام کرچکا ہے۔ ہندوستان کے متعدد شہروں میں اسی طرح کے کئی پروگرام کئے جائیں گے۔ ہندوستان میں سعودی سفارتخانے کے ماتحت کلچرل اتاشی اس کی نگرانی کررہا ہے۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ کنگ عبداللہ سینٹر اس ماہ کے دوران ہندوستان میں عربی زبان کے اساتذہ کیلئے تربیتی کورس، مباحثے اور علمی سمینار نیز لسانی ورثے کی تحقیق اور علمی تحقیق کے کئی پروگرام کررہا ہے۔طلبہ و طالبات کیلئے مسابقہ جاتی پروگرام بھی کئے جارہے ہیں۔کنگ عبداللہ سینٹر ’’قانونی مضامین، لغت اور قانونی کے درمیان ‘‘کے عنوان سے علمی سیمینار بھی کریگا جس کا مقصد قانونی مضامین تحریرکرنے کے سلسلے میں لسانی پہلوؤں کی اہمیت سے متعارف کرانا ہے۔یہ پروگرام 16جمادی الاول کو منعقد کیا جائے گا۔

شیئر: