Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر علماء کو بدنام کرنے پر سزا مقرر ہوگی

ریاض۔۔۔ سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ پر سرکاری عہدیداروں ، علماء اور اداروں کے خلاف دشنام طرازی پر نئی سزائیں مقرر کی جائیں گی۔ ارکان شوریٰ جلد اس حوالے سے تیار کردہ قانون کے مسودے پر بحث کرینگے۔البلاد اخبار کے مطابق مسودے میں تجویز کیا گیا ہے کہ کسی عالم دین یا کسی سرکاری عہدیدار یا کسی ادارے کو انٹر نیٹ یا سوشل میڈیا پر بدنام کرنے کی کوشش کرے اسے عبرتناک سزا دی جائے۔شوریٰ میں انفارمیشن ٹیکنا لوجی اینڈ کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ کمیٹی نے اس حوالے سے پہلے سے مقررہ قوانین میں ترامیم کی حمایت کردی۔ بحث آئندہ اجلاس میں ہوگی۔بعض ارکان نے تجویز دی کہ ایسے لوگوں کووہی سزا دی جائے جو انسانی اسمگلنگ پر مقرر ہے۔

شیئر: