Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ حلف برداری کیلئے وائٹ ہاوس پہنچ گئے

واشنگٹن .....نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ کے ہمراہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے وائٹ ہاوس پہنچ گئے۔ صدر اوباما اور انکی اہلیہ نے استقبال کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ 45ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس حلف لیں گے۔ تقریب حلف برداری میں لاکھوں افراد شریک ہیں۔ حلف اٹھانے کے فوری بعد ٹرمپ اپنا پہلا خطاب کرینگے۔قبل ازیں امریکہ بھر میں ٹرمپ کے حامیوں او رمخالفین نے مظاہرے شروع کردیئے۔ واشنگٹن میں ٹرمپ کے مخالفین نے مظاہرہ کیا تاہم ٹرمپ کے حامیوںکی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی۔ ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے مرچوں کا اسپرے کیا۔ واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب جبکہ نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے باہر بھی ٹرمپ کے مخالفین نے انکی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔دیگر شہروں میں بھی احتجاج کی اطلاعات ہیں۔
 

شیئر: