Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل مظاہرے

واشنگٹن/نیویارک.... نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاوس اور نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو وائٹ ہاوس جانے سے روکنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔ مشتعل مظاہرین نے عمارتوں کے شیشے توڑ دیئے اورجلاو گھیراو کیا۔ مظاہرین گو ٹرمپ گو کے نعرے لگا رہے تھے۔ نیشنل پریس کلب کے باہر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے مرچوں کا اسپرے کیا۔ کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے باہر بھی ٹرمپ کے مخالفین نے انکی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔دیگر شہروں میں بھی احتجاج کی اطلاعات ہیں۔
 

شیئر: