Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا سرد ترین گاوں

ماسکو ..... روس میں ایک ایسا گاوں بھی موجود ہے جسے دنیا کے سرد ترین گاوں کا درجہ حاصل ہے اور وہاں موسم سرما میں درجہ حرارت منفی 71.2ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے ۔ جنوری میں اوسط درجہ حرارت منفی 50ڈگری رہتا ہے۔ اویمیا کون نامی گاوں کے لوگ دنیا کے سرد ترین علاقے میں رہنے کا اعزاز رکھتے ہیں لیکن اس کے ساتھ انہیں بے شمار مسائل کا سامنا بھی رہتا ہے۔ علاقے کا دورہ کرنے والے نیوزی لینڈ کے فوٹو گرافر نے بتایا کہ گاوں میں گھومتے ہوئے کئی مرتبہ ہونٹوں کے درمیان میرا لعاب بھی منجمد ہوگیا۔ جس سے میرے ہونٹ زخمی ہوگئے ۔ شدید سردی کی وجہ سے کیمرے کا فوکس اور زوم رنگ بھی جم جاتے تھے۔ گاوںمیں لوگ اپنی گاڑیوں کو یا تو گرم گیراجوں میں رکھتے ہیں یا پھر باہر ہونے کی صورت میں مسلسل اسٹارٹ رکھا جاتا ہے۔ اگر گاڑی بندہوجائے تو اسکا دوبارہ اسٹارٹ ہونا مشکل ہوتا ہے۔ گاوں والوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے فوائد بھی ہیںاور انہیں فریج یا فریزر کےلئے اخراجات نہیں کرناپڑتے۔ مچھلی ، گوشت اور دیگر اسی طرح کی مصنوعات کئی ماہ تک کھلی فضا میں رہنے کے باوجود خراب نہیں ہوتیں لیکن دوسری جانب طویل عرصے تک سورج کی روشنی سے محرومی اورہر طرف برف دیکھ کر بھی جی اکتا جاتا ہے اور لوگ سبزہ دیکھنے کیلئے ترس جاتے ہیں۔ 

شیئر: