Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے فکرے کی ناکامی کی ذمہ دار میں ہوں،وانی کپور

 ممبئی ...بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور نے فلم بے فکرے کی ناکامی کے لئے خود کو ذمہ دار بتایا ہے۔ آدتیہ چوپڑاکی ہدایت میں بننے والی فلم بے فکرے گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی۔رنویر سنگھ اور وانی کپور جیسے ستاروں سے آراستہ فلم باکس آفس پر اچھی کارکرگی نہیں دکھاسکی۔ وانی نے کہا کہ مانتی ہوں کہ میں ہی اس فلم میں سب سے بڑی رسک تھی۔ اس ٹیم میں سبھی نے کچھ نہ کچھ کامیابی حاصل کی ہوئی تھی لیکن مجھے ابھی خود کو ثابت کرناتھا۔ سب سے نیا چہرہ بھی تھی جسے لوگ مسترد بھی کر سکتے تھے۔ اسی لئے کہیں نہ کہیں مجھے لگتا ہے کہ بے فکرے اگر نہیں چلی تو وجہ میں ہی تھی۔ واضح رہے کہ وانی کپور نے فلمی دنیا میں8سال بعد واپسی کی تھی۔

 

شیئر: