Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آواز کی رفتار سے سفر کرنیوالی ٹرین کی تیاری

  سیول .... دنیا بھر میں ٹرانسپورٹ کے سستے ذرائع کی ترقی کیلئے مسلسل کام ہورہا ہے۔ ترقی یافتہ دنیا میں ٹرین جیسے نسبتاً آسان اور سستے سفر کو مزید باسہولت اور تیز رفتار بنانے کی مسلسل کوششیں ہورہی ہیں۔ اسکے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جارہی ہے۔ جنوبی کوریا میں اب آواز کی رفتار سے سفر کرنے والی ٹرین کی تیاری شروع کردی گئی ۔ یہ ٹرین ایک کم پریشر والی ٹیوب میں چلے گی اور اگر اس کا تجربہ کامیاب رہا تو یہ موجودہ مقناطیسی لیوی ٹیشن ٹرینوں سے 2گنا زیادہ تیزرفتاری سے سفر کرسکے گی۔ جس ٹرین کی تیاری پر کام ہورہا ہے وہ 767میل فی گھنٹے کی رفتار سے سفر کرسکے گی ۔یہ رفتار لگ بھگ آواز کی رفتار کے برابر ہے یوں اس ٹرین کو سپر سانک ٹرین بھی کہا جاسکتا ہے۔ کوریا کے ریل روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق یہ تیز ترین ٹرین مستقبل قریب میں دوڑتی نظر آئیگی۔ اس حوالے سے مختلف ٹیکنالوجی کمپنیو ںکے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے اور آئندہ 3 سال میں اس منصوبے کو حتمی شکل دیدی جائیگی۔ جنوبی کوریا کی حکومت اس معاملے میں امریکہ ، جاپان اور چین کو پیچھے چھوڑنا چاہتی ہے۔ قبل ازیں ہائپر لوپ نامی ایک منصوبہ بھی سامنے آیا تھا جو تیز ترین سفر کاذریعہ بن سکے گا۔ امریکہ میں اسکا تجربہ کامیا ب ہوچکا ہے ۔ دبئی میں بھی ہائپر لوپ سسٹم اپنانے پر غور ہورہا ہے۔

شیئر: