Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکھلیش نے اپنی ترقی پر زیادہ توجہ دی،اسد اویسی

حیدرآباد.... مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اترپردیش اکھلیش سنگھ یادو کو عوام مخالف اقدامات کے سبب اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑیگا۔ اکھلیش نے اپنے دور حکومت میں عوامی ترقی پر کم اور شخصی ترقی پر زیادہ توجہ دی ہے۔سہارنپور کے گاندھی پارک میں پارٹی کی انتخابی ریل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ہم حق بیانی سے کام لیتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ لوگوں کو بھڑکایا جا رہا ہے، حقیقت یہ ہے کہ لوگوں کے کان چاپلوسی اور خوشامد والی باتیں سننے کے عادی ہوچکے ہیں۔ اکھلیش نے وعدہ کیا تھا کہ 60ہزار نوجوانوں کو ملاز متیں دیں گے۔ پوچھنا چاہتے ہیں کہ گزشتہ 4برسوں کے دوران کتنی ملازمتیں فراہم کی گئیں۔ وقت آگیا ہے کہ اب یوپی کے عوام نئے دور کا آغاز کریں اور عوام کی صحیح ترجمانی کرنے والوں کو اسمبلی میں پہنچائیں۔ اپنے حقوق کیلئے لڑیں اور جمہوریت کو مضبوط کربنائیں۔ انہوں نے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے پاس ابتک کوئی متبادل نہیں تھا اب ان کے پاس بہترین م تبادل مجلس ہے۔ اسد اویسی نے کہا کہ یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ ووٹ کاٹنے کیلئے آئے ہیں ، ووٹ کاٹنے کیلئے نہیں دلوں کو جوڑنے اور عوام کی خواہشات کے مطابق تشکیل حکومت کے خواہاں ہیں۔ 

شیئر: