Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میتھیو زورلڈ کپ تک سری لنکن ٹیم کے کپتان

 کولمبو... سری لنکن کرکٹ بورڈ نے مسلسل ناکامیوں کے باوجود اینجلو میتھیوز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 2019ءورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اینجلو میتھیوز کی قیادت میں سری لنکن ٹیم نے ہوم گراونڈ پر آسٹریلیا جیسی نمبرون ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا لیکن حال میں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران سری لنکن اسکواڈ کو ٹیسٹ سیریز میں خود وائٹ واش ہونا پڑا جس کے بعد کپتان کے طور پر میتھیوز کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھی۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ میتھیوز ٹیم کو واپس فتح کی راہ پر لاسکتے ہیں، انہیں قیادت سے نہیں ہٹایا جائیگا۔ سری لنکن بورڈ کے صدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اینجلو میتھیوز کو ہماری بھرپور حمایت حاصل ہے وہ تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ ہماری نظریں ورلڈ کپ پر ہیں، میتھیوز ایسے کھلاڑی ہیں جو نہ صرف یہ ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں بلکہ ٹیم کو کامیابیوں کے حصول میں بھی مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔ 

شیئر: