Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں،یونس خان

کراچی... سینئر بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔تمام توجہ قومی ٹیم کی نمائندگی پر مرکوزہے۔ٹیسٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کے بعد بھی کھیلنے کی خواہش ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس وقت میری توجہ مکمل طور پر اپنے کھیل اور قومی ٹیم کے لئے عمدہ پرفارم کرنے پر ہے۔ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنا قابل فخر ہوگا۔ اپنی ٹیم کی جانب سے کھیلنا چاہتا ہوں تاہم اس کا انحصار مجھ پر نہیں سلیکٹرز پر ہوگا۔ واضح رہے کہ 39 سالہ یونس خان نے 115 ٹیسٹ میں 9977 رنز اسکور کئے ہیں۔

شیئر: