Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی صدر کا پہلا ایگزیکیٹو آرڈر

 واشنگٹن... امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلا انتخابی وعدہ پورا کرتے ہوئے اوباما کیئر پروگرام میں ترمیم کی سمری پر دستخط کر دیئے۔ ٹرمپ نے پہلے ایگزیکٹو آرڈر کا اختیار استعمال کیا۔ اوباما کیئر بل میں ترمیم کے فیصلے کے خلاف واشنگٹن اور نیویارک سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔ واضح رہے لاکھوں افراد اوباما کیئر بل کے ذریعے صحت کی سہو لتیں اور انشورنس حاصل کر رہے ہیں۔ بعد ازاںواشنگٹن میں تقریب سے خطاب میں ٹرمپ نے کہاکہ اب کوئی گیم نہیں کام ہو گا۔ امریکا کو پھر سے عظیم ملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی چیزیں خریدو اور امریکیوں کو نوکری دو کے نظریات پر کام کروں گا۔دریں اثناء باراک اوباما نے نیوکلیئر کوڈ نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے کرد ئیے۔

شیئر: