Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جذبہ خیر سگالی، ہندوستانی فوجی کو حوالے کرنے کافیصلہ

راولپنڈی... پاک فوج نے لائن آف کنٹرول عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ہندوستانی فوجی کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر ہندکے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ہندوستانی فوجی چندو بابو لال چوہان کو گذشتہ برس 29 ستمبر کو اس روز ایل او سی عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا جب ہندوستانی فورسز نے سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت فوجی کورہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ چندو بابو لال چوہان کشمیر میں تعینات تھا۔ دوران تفتیش بتایا اپنے فوجی کمانڈر کے 'بے رحمانہ' رویے کے باعث پاکستان آ گیا تھا اور وطن واپس جانا نہیں چاہتا تاہم اسے واپس جانے کے لئے قائل کیا گیا۔ ہندوستانی اہلکار کو واہگہ بارڈر پر حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
 

شیئر: