Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ اسلامی سیاحت کا مرکز منتخب

مدینہ منورہ۔۔۔۔۔مدینہ منورہ کو اسلامی سیاحت کامرکز برائے 2017ء منتخب کرلیا گیا۔اتوارسے عمل درآمد شروع ہوگا۔ پریس کانفرنس میں سیاحتی پروگرام کا اعلان کیا جائے گا۔ 2017کے دوران 7بڑے پروگرام ہونگے۔ فیملیز کیلئے63مقامات پر 102تقریبات ہونگی۔ 19سیاحتی پروگرام اور 14کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔نظموں و نغموں کا مقابلہ بھی ہوگا۔ امیر نایف سنہ ایوارڈ کے تحت مسابقے ہونگے۔ لیزرفورم ، مدینہ منورہ تاریخی و تمدنی مقامات کی بہترین تصویرکا مقابلہ ، تجریدی آرٹ اور دستی مصنوعات کی ورکشاپ بھی لگایا جائے گا۔مدینہ منورہ کے یادگاری تحائف کے حوالے سے بھی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔الانصار قریہ میں میراتھن کا مقابلہ ہوگا۔فٹبال ، گھڑدوڑ ،بلیرڈکا اہتمام ہوگا۔مسلم ممالک کے کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔مسلم اسکاؤٹ کیمپ لگایا جائے گا۔اہم شخصیتوں کو مدینہ منورہ کے سیاحتی و تاریخی مقامات کی سیربھی کرائی جائے گی۔

شیئر: