Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے سعودی عرب سے تعاون کی اپیل کردی

ریاض۔۔۔۔ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے شام اور یمن کے تنازعات حل کرنے کیلئے سعودی عرب سے تعاون کی اپیل کردی۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لبنان کا صدارتی بحران حل کرنے کیلئے دونوں ملکوں نے تعاون کیا ویسے ہی شام اور یمن کے تنازعات بھی دونوں ملک مل کر حل کرسکتے ہیں۔ ڈیوس میںخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ایک دوسرے کے خلاف معاندانہ پالیسی کا کوئی سبب نظر نہیں آتا، مل جل کر شام، یمن ، بحرین وغیرہ کے المیے ختم کرانے کیلئے کام کرسکتے ہیں۔

شیئر: