Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے قانون محنت پر نظر ثانی کی اپیل

الخبر۔۔۔۔۔سعودی لیبر مارکیٹ کے ماہرین اقتصاد و قوانین نے نئے قانون محنت کی دفعات74,75, 76,77پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض کمپنیاں ان دفعات کا ناجائز فائدہ اٹھاکر سعودی ملازمین کو برطرف اور ان کے ساتھ ناانصافی کا معاملہ کررہی ہیں۔ سعودائزیشن کا منصوبہ ناکامی سے دوچار ہوتا نظر آرہا ہے۔ماہرین نے کہاکہ مملکت کی تاریخ کے اس نازک دور میں وزارت محنت و سماجی فروغ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترامیم کرکے نئی دفعات جاری کرے۔ ماہراقتصاد عبدالمجید العمری نے کہا کہ اقتصادی و سماجی استحکام متاثر ہوتانظر آرہا ہے۔ تجارتی قانون کے پروفیسر ڈاکٹر عائض البقمی نے کہاکہ نئے قانون محنت کو بہتر شکل میں سمجھنا ہوگا۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ آجرکو ملازم کی خدمات ختم کرنے کا حق دیا گیا ہے برطرفی کا نہیںاور اس کیلئے کئی شرائط رکھی گئی ہیں۔ برطرفی کے فیصلے احتساب کے دائرے میںآجاتے ہیں۔

شیئر: