Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حساب الموطن پر وگرام پر عملدرآمد کی منظوری

جدہ۔۔۔۔۔وزارت محنت و سماجی فروغ نے سبسڈی کی کالعدمی اور تخفیف سے متاثرسعودی شہریوں کیلئے ’’حساب المواطن‘‘پروگرام پر عملدرآمد کی منظوری دیدی۔وزارت کے اعلیٰ عہدیدار ماجد العصیمی نے بتایا کہ سعودی شہریوں کے سوالات کے جواب دینے کیلئے 635اہلکارمردو خواتین تعینات کردیئے گئے ۔ روزانہ 18گھنٹے جواب دینے کے پابند ہونگے۔ 142کارکن مردو خواتین پر مشتمل تکنیکی سینٹر قائم کیا گیا ہے ۔ انفارمیشن سیکیورٹی کیلئے ’’علم‘‘کمپنی کے 73انجینیئرز بھی خدمت کیلئے موجود ہونگے۔ سعودی شہری یکم فروری سے ’’حساب المواطن‘‘میں اندراج کراسکیں گے۔ شرو ع میںاندراج کرانا ضروری نہیں ہوگا۔ 24گھنٹے میں کسی بھی وقت اندراج کرایا جاسکے گا۔ حساب المواطن کے تحت مقامی شہری، اس کی بیوی، اور اس کے بچوں کی آمدنی ایک خاندان کی آمدنی شمار کی جائے گی۔635افراد افواہوں کا قلع قمع کرینگے۔ حساب المواطن کے حوالے سے کوئی بھی اطلاع سرکاری ذرائع سے جاری شدہ معتبر ہوگی۔سنی سنائی باتوں پر انحصارنہ کیا جائے۔ حقائق دریافت کرنے کیلئے ای گیٹ یا ٹویٹرپر @citizenaccountیا رابطہ سینٹر سے رجوع کیا جائے۔

شیئر: