Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ کے وزیر امداد پتافی نے معافی مانگ لی

کراچی... پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بختاور نے خاتون رکن اسمبلی نصرت سحر عباسی کے ساتھ رو ئیے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے پی پی کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر امداد پتافی کو معافی مانگنے کی ہدایت کردی۔بلاول نے کو صوبائی وزیر کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ بختاور بھٹو نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا امداد پتافی کو اپنے رویے پر معافی مانگنی چاہئیے۔ان کا رویہ انتہائی غیر اخلاقی تھا۔ یہ رویہ پارٹی اقدار اور خواتین کو مضبوط بنانے والی پارٹی پالیسی کے خلاف ہے۔ دریں اثناءصوبائی وزیر امداد پتافی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران خاتون رکن اسمبلی سے بدتمیزی پر معذرت خواہ ہوں ۔نصرت سحر عباسی سے اسمبلی فلور پر بھی معافی مانگنے کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی وزارت سے ہٹانے سمیت کوئی اور فیصلہ بھی کرتی ہے تو وہ بھی قبول ہوگا۔

شیئر: