Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ٹی ایم کیس میں ملزم کا مزید ریمانڈ

دبئی ۔۔۔۔ عدالت نے اے ٹی ایم پر خفیہ آلات لگا کر لوگوں کے بینک اکاونٹ کی اہم معلومات چرانے والے ملزم کے تحقیقاتی ریمانڈ میں مزید توسیع کر دی ہے ۔ الایام نیٹ کے مطابق دبئی پولیس نے ایک غیر ملکی کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اے ٹی ایم پر مخصوص ڈیوائس لگا کر اپنے لیپ ٹاپ پر وہاں آنے والے والے صارفین کے بینک اکاﺅنٹ کی معلومات منتقل کر رہا تھا ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف سائبر اور اکنامک کرائم کا مقدمہ درج کر کے عدالت بھیج دیا تھا جہاں ابتدائی سماعت کے بعد پولیس کی جانب سے مزید ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کو عدالت نے منظور کر تے ہوئے اگلی پیشی تک کے لئے سماعت موخر کر دی۔

شیئر: