Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشیائی خادمہ کوچوری پر ایک برس قید

قطر۔۔۔۔ اپیل کو رٹ نے ایشیائی خادمہ پر چوری کے مقدمے میں ابتدائی عدالت کے فیصلہ کی توثیق کرتے ہوئے سزا بحال کر دی ۔ قطری اخبار العرب کے مطابق ایک مقامی شہری نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اسکی خادمہ نے سونے کے زیورات چرائے ہیں جن کی مالیت 2 لاکھ ریال ہے ۔ پولیس نے تحقیقات کی تو خادمہ کے کمرے سے مسروقہ زیورات برآمد ہوگئے ۔ ملزمہ کے خلاف مقدمہ دائر کر کے اسے عدالت کے سپرد کر دیا گیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایشیائی خادمہ کو ایک برس قید اور ملک بدری کی سزا سنادی ۔ خادمہ سے فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ سے رجوع کیا جہاں تمام شواہد کو دیکھتے ہوئے سابقہ عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سز ا کی توثیق کر دی ۔ 

شیئر: