Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جادوگری کا دعوی کرنے والا رنگے ہاتھو ں گرفتار

دبئی ۔۔۔۔ خفیہ پولیس کے اہلکاروں نے ڈرامائی انداز میں لوگوں کودھوکہ دیکر ان سے ہزاروں درہم ٹھگنے والے افریقی جعل ساز کو گرفتار کر لیا ۔ ملز م خود کو معروف جادو گربتاتے ہوئے لوگوں کے مسائل حل کرنے کا دعویدار تھا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک افریقی شہر کے مختلف علاقوں میں گھوم کر لوگوں سے کہتا ہے کہ و ہ جادوئی علم کے ذریعے لوگوں کی مرادیں پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ملزم دلی مراد پوری کرنے کےلئے ابتداءمیں کوئی رقم طلب نہیں کرتا جب ضرورتمند اس کے قبضے میں ہو جاتا تو وہ ان سے کام کروانے کےلئے مختلف بہانوں سے خطیر رقم طلب کرتا ۔ پولیس نے اسے گرفتار کر نے کےلئے جامع حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے ایک اہلکارکو ضرورت مند بنا کر اس کے پاس بھیجا ۔ تمام معاملات طے کرنے کے بعد افریقی نے اس سے 37 ہزار درہم طلب کئے ۔ پولیس اہلکار نے اسے اگلے دن ملنے کا کہا جب وہ رقم اس کے حوالے کررہا تھا تو اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔ 

شیئر: