Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین اوپن ،ثانیہ مرزا کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

میلبورن... آسٹریلیا میںجاری گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کو مکسڈ ڈبلز میںبھی شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے وہ مکسڈ ڈبلز کے اگلے راونڈ میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں۔ سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال ٹورنامنٹ کے دفاعی چیمپیئن اور عالمی نمبر2 سرینا ولیمز چوتھے راونڈ میں پہنچ گئیں۔ اعصام الحق اور ان کی امریکی جوڑی دار وانیا کنگ کو رومانیہ کے ہوریا تیکاو اور اریناکامیلا بیگو نے اسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرایا۔ اعصام الحق اس سے پہلے ڈبلز کے دوسرے راونڈ میں بھی شکست سے دوچار ہوگئے تھے یوں اب وہ آسٹریلین اوپن سے مکمل طور پر آوٹ ہوگئے ۔ دوسری جانب ہند کی خاتون ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن میں اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو مزید آگے بڑھایا ہے۔ ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں عالمی نمبر 2 ثانیہ مرزا نے کورشیا کے ایوان ڈوٹج کے ساتھ مل کر کھیلتے ہوئے جرمن اور کروشیائی جوڑی کو شکست سے دوچار کیا۔ پہلے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ثانیہ مرزا اوران کے ساتھی نے 7-5 سے فتح حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں ثانیہ مرزا اور ڈوٹج کو نسبتاً آسان کامیابی ملی یہ سیٹ 6-4 سے اپنے نام کرلیا۔ خواتین سنگلز کی دفاعی چیمپیئن سرینا ولیمز نے ہموطن گبز کیخلاف 6-1 اور 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔ رافیل نڈال نے جرمنی کے زبیروف کو 5 سیٹس کے مقابلے کے بعد شکست دی۔ سابق عالمی نمبر ون ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں جرمنی کی کونٹا نے اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ 

 

شیئر: